گلگت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ کوہستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اچھار نالہ اپر کوہستان میں مسلسل تیسری مرتبہ سیلاب آیا، شدید سیلاب کی وجہ سے شاہراہ قراقرم پر بنا اچھار پل بہہ گیا ہے۔ کوہستان انتظامیہ نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے جبکہ داسو ہائیڈور پروجیکٹ پر کام کرنی والی بھاری مشنری بھی سیلاب کی نظرہوگئی۔ کوہستان انتظامیہ کا مزید کہنا ہے: سیاح اور دیگر مسافر سفر کرنے سے پہلے کوہستان پولیس اور انتظامیہ سے روڈ کے بارے معلومات لے کر سفر کریں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی