وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیمی معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی سطح پر یونیورسٹیوں کی رینکنگ متعارف کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنر کی بنیاد پر تعلیم نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گی۔ وزیر نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کو مربوط پالیسیوں کے لیے منسلک کیا جا رہا ہے اور انرولمنٹ بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی