i پاکستان

ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے جانوروں کی آلائشوں کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر پلاسٹک بیگز تقسیم کئےتازترین

July 12, 2022

ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے جانوروں کی آلائشوں کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر پلاسٹک بیگز تقسیم کیے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مناسب جگہوں پر دبانے کیلئے بروقت انتظامات مکمل کر لیے ہیں اورآلائشوں کیلئے پلاسٹک بیگز کی گھر گھر تقسیم بھی عید سے قبل مکمل ہو جائے گی۔ صفائی اسکواڈ عید سے قبل سڑکوں کے اردگردکی جھاڑیاں ختم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سٹریٹ لائٹس بھی مکمل فنگشنل ہوں گی۔ ایام عید پر صفائی بارے شکایات کے ازالہ کے لئے شکایات سیلز بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری صفائی آپریشن کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور قربانی کی آلائشیں مقررہ جگہوں پر پلاسٹک بیگز میں ڈال کر رکھیں تاکہ بروقت مخصوص مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی