چینی سفارت خانے نے قلعہ سیف اللہ میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان کا عطیہ دیا،فرینڈز آف چائنا فورم کے چیئرمین بایزید خان کاسی اور بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ ملک عنایت خان کاسی نے چینی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔گوادر پرو کے مطابق بایزید خان کاسی نے اس موقع پر کہا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم پاک چین دوستی کی مثالی مثال ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو کر بلوچستان کے لوگوں کا ساتھ دیا اور اب وہ صوبے کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق کاسی نے متعلقہ علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں سے متاثر ہونے والے لوگوں کو امداد کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور متعلقہ محکمے بارش سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی