پاکستان پیپلزپارٹی نے روسی سفیر کے بیان کا معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر و نو منتخب چیف ویپ سلیم مانڈوی والا نے روسی سفیر کے بیان کے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ روسی سفیر کا بیان انتہائی اہم ہے جس نے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی سفیر کے بیان سے عمران خان کا عوام سے بولا گیا جھوٹ پکڑا گیا ہے، تحریک انصاف کئی ماہ سے روس سے سستا تیل لینے سے متعلق جھوٹ بولتی رہی۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ روسی سفیر نے واضح کردیا کہ عمران خان کے ساتھ گندم اور سستے تیل سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ روسی سفیر کے بیان نے عمران خان کے جھوٹے دعوں کا پول کھول دیا ہے، عمران خان بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی