ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کی کوریج پر کوئی پابندی نہیں ۔صحافی اس وقت بھی میڈیا کیمپ میں کوریج کر رہے ہیں ۔صحافی ایوان کی پریس گیلری سے بھی اجلاس کی بلا روک ٹوک کوریج کر رہے ہیں۔پنجاب حکومت کے ترجمان کا بیان لاعلمی پر مبنی ہے ۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی گزشتہ روز بھی مکمل کوریج کی ۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان