مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کررہا ہے،سسیلین مافیا کی حکومت ملک اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہے،سازشی ٹولہ ہمیں آپس میں لڑا کر کامیاب ہونا چاہتا ہے،عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیاں اختلافات کی سازش چلائی جارہی ہے،قانون نواز شریف کی واپسی کا انتظار کررہا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سسیلین مافیا زرداری کی پالیسی پر چل رہا ہے، جس دن سے مافیا کی حکومت مسلط کی گئی ہے جس انداز سے جمہوری حکومت کو گرایا گیا ہے سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سسیلین مافیا کی حکومت ملک اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، انکی کوشش ہے پی ٹی آئی کو اداروں کے سامنے کھڑا کیا جائے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی ایسی سازش کا حصہ بنیں جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، یہ ملک کو اس حد تک لے جانا چاہتے ہیں کہ ملک غلامی کی زنجیروں میں جکڑا رہے۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک طرف سیسلین مافیا کی حکومت ہے دوسری طرف پنجاب حکومت جس نے تمام وسائل صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ وفاقی ادارے انتقامی کارروائیوں اور اداروں کو عوام کے سامنے لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز گل کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اب انکی حالت بہتر ہے، انکو ایک چھوٹے سے بیان پر سزا دی جارہی ہے دوسری جانب لوگوں کے بڑے بڑے کلپ موجود ہیں انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ جس طرح سے وفاقی حکومت اداروں کو استعمال کر رہی ہے اس سے اداروں کیکھ متاثر ہو رہی ہے، یہ سازشی ٹولہ ہمیں آپس میں لڑا کر کامیاب ہونا چاہتا ہے، جو حالات سامنے آئے ہیں اس سے واضح ہے کہ یہ سازش صرف ہمارے خلاف نہیں تھی زرداری کی سازش ن لیگ کے خلاف بھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات پر شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا، شہباز گل سے ایسے بیانات لینے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں دیگر پی ٹی اٹی کی قیادت کو ملوث کیا جاسکے اگر کسی سے غلطی ہوئی تو اسکا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ہم عدلیہ اداروں اور قانون وآئین کا احترام کرتے ہیں۔ سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ پروپیگنڈا سیل کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، عمران خان اور پنجاب حکومت کے درمیاں اختلافات کی سازش چلائی جارہا ہے، عمران خان نے کسی سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات نہیں کیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لوگوں کی جائیداد باہر ہے انکا محاسبہ کرنا پڑے گا، آئندہ الیکشن میں بھی جس طرح عوام نے ضمنی انتخابات میں انکو جواب دیا ایسے کی انکا محاسبہ کیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئے تو جیل جانا پڑے گا، قانون نواز شریف کی واپسی کا انتظار کررہا ہے، سازشی ٹولہ این آر او لے چکا ہے یہ اب سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 سال اگر کوئی قید ہوا تو بتایا جائے کسی کے ساتھ شہباز گل جیسا سلوک کیا گیا ہو، جتنے بھی کیسز میں یہ لوگ گرفتار ہوئے وہ انکے اپنے بنائے ہوئے کیسز تھے، 2006 میں انہوں کے مل جل کر کھانے کا چارٹر آف ڈیموکریسی کیا، ملک دشمن عناصر خوفزدہ تھے کہ ایک ایسی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر آگئے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی