مون سون بارشوں کی وجہ سے تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے۔ تربیلہ ڈیم اور اس سے ملحقہ نالوں میں پانی کی بہائو ہائی لیول تک بڑھ سکتی ہے جس سے خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اس لئے دریائے سندھ کے کنارے آباد مواضعات کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پاس نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریائے سندھ کے آس پاس رہائش پذیر علاقوں کے شہری محتاط رہیں اور اپنے بچوں اور مال مویشی وغیرہ کو دریائے سندھ کی طرف نہ جانے دیں تاکہ کوئی جانی و مالی نقصان واقع نہ ہو۔آس پاس نالوں میں پانی کے بہائو پر نظررکھیں ہنگامی صورتحال میں ریسکیو1122کی ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں یا ضلعی انتظامیہ صوابی کے کنٹرول روم نمبر 0938920006 پرفوری رابطہ کریں/ترجمان ضلعی انتظامیہ صوا
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی