i پاکستان

وزیر اعلی پنجاب نے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی منظوری دیدیتازترین

June 28, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈیلیوری شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف سے ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ممبر قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر کی ملاقات ہوئی ، جس میں چیئرمین افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کے لیے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ماڈل بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم سبزیاں اور پھل کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ماڈل بازاروں میں بہترین پھل اور سبزیاں فروخت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے ماڈل بازار وں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازار عام آدمی کے لئے ہیں، ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہئیے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور کی ڈویلپمنٹ کے لئے 35ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پوری لگن اور محنت کے ساتھ پنجاب کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچار ہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی