پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا ہے۔ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے رونا دھونا مچایا ہوا ہے، عدلیہ پر حملے کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ایک طرف کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کا ٹوکہ اکٹھا ہوگیا ہے، خاموش نہ بیٹھا جائے، یہ لوگ پاکستان کو ڈبو رہے ہیں، انکے پاس عوامی طاقت بھی نہیں اور نہ پنجاب میں حکومت کرنے کا جواز ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم نواز فسادی خاتوہے، فساد کی صدر ہیں، کرپشن معاف کروا دی اور این آر آو ٹو بھی انہیں مل گیا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر بھارت خوش ہوا، ان کی بھارت میں فیکٹریاں ہیں، نیوٹرلز کو پیغام ہے کہ اب فیصلہ کرلیں عوام کے لیے، تین ماہ میں پاکستان کا برا حشر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتی، مریم نواز ضمانت پر ہے اور ججز پر حملے کررہی ہے، یہ چیخ و پکار کررہی ہیں کہ وہ کرو جو میں کہہ رہی ہوں، ان کی بھارت سے دوستیاں ہیں، بزنس ہیں، انہوں نے ملک کو برباد کردیا اور نیوٹرل اب بھی ان کے پیچھے ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی