ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے مقرر کردہ روٹس اور وقت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اجازت کے بغیر جلوس کے روٹس پر سبیل لگانے پر مکمل پابندی ہوگی۔انہوں نے محکموں کے حکام کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کا پیچ ورک کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے، لائٹس اور لوڈشیدنگ کی صورت میں جنریٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے منتظمین اور ضلعی محکمہ کے نمائندوں کے مابین کوآرڈینشن کے لیے اپنے فوکل پرسن نامزد کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات کو فوری حل کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنے دفتر میں ماتمی جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور انتظامات کے حوالے سے ضلعی محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاسم اعجازِ، سی ٹی او راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی