i پاکستان

ماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے، وزیر اعلی پنجابتازترین

June 16, 2022

نئے مالی سال کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی،بجٹ میں بھی محروم معیشت طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے، پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے.
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ اعدادوشمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے کیونکہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بھی محروم معیشت طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے، پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں، متوازن، ٹیکسفری اورترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان