وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگرملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا، اوپن ٹرائل کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا، 9 مئی کے ٹارگٹ کس نے چنے؟ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیرہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی، بانی پی ٹی آئی سے وزارت عظمی گئی، فیض حمید آرمی چیف نہ بن سکے۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں کا ایک مقصد تھا جس کی وجہ سے ان کے رابطے رہے، 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے فیض حمید نے بنے۔خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے رابطے جاری و ساری رہے، میرا نہیں خیال کہ یہ خیبرپختونخوا سے لوگوں کو جمع کرکے لاسکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی