i پاکستان

فیصل آباد، سرکاری سکولوں کے سربراہان کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل صفائی ستھرائی کروانے کے احکامات جاری کردیئے گئےتازترین

July 29, 2022


محکمہ تعلیم نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے سربراہان کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل صفائی ستھرائی کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملک غلام فرید کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز، ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی آف ایجوکیشن، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن، سی ای اوز پنجاب دانش سکول کو کہا گیا ہے کہ مون سون موسم اپنے پورے عروج پر ہے اور موسمی درجہ حرارت میں کمی کے باعث ڈینگی مچھر کی پرورش کا بہترین موسم قرار دیا گیا ہے اور موسم گرما کی تعطیلات 31جولائی 2022ء کو ختم ہو رہی ہیں اور ڈینگی مچھر کی پرورش کے خاتمہ کیلئے سرکاری سکولوں میں صفائی ستھرائی کے بھرپور اقدامات کریں جس کے مطابق عمارتوں کی صفائی، چھتوں کی صفائی، باتھ روم، پانی کی ٹینکیاں، جڑی بوٹیوں کا خاتمہ، کھیل کے میدانوں میں گھاس کٹنگ کروائی جائے او کسی جگہ بارش کا پانی جمع نہ ہو تاکہ ڈینگی مچھر کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی