اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کی، فلیگ مارچ کے دوران ایس پی انڈسٹریل ایریا اور ایس پی رورل زون بھی موجود تھے۔اس فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس،پاک رینجرز،اسلام آباد انتظامیہ،اسلام آ باد ٹر یفک پولیس، ریسکیو15-، کما نڈوز، اے پی سی، سیکورٹی اداروں کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں، تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آبادکی ہدایت پروفا قی پولیس نے محر م الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لیے ایس پی رورل زون اور ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا زون کی قیا دت میں فلیگ مار چ ہوا۔
اسلام آ با د پولیس کے رورل اور انڈسٹریل ایریا زونز کے سب ڈویثر نل پولیس افسران تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علا وہ، کمانڈوز،ریسکیو 15-، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ں نے شرکت کی۔ یہ فلیگ ما رچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر ڈھوکڑی چوک تا راول ڈیم چوک شہزاد ٹان تا ترامڑی چوک تا لہٹراڑ روڈ کھنہ پل سے کورال چوک سے PWD ہاسنگ سوسائٹی تا بحریہ ٹان اور واپس ایکسپریس وے کاک پل تا کہوٹہ روڈ امام بارگاہ حیدری سہالہ اور واپس امام بارگاہ نیازیاں، سائیں بوٹا دربار سے فیض آباد سے آئی ایٹ مرکز تا آئی نا ئن مرکز اور امام بارگاہ جعفریہ سے آئی ٹین مرکز تا امام بارگاہ موسی کاظم آئی ٹین ون سے امام بارگاہ بلتستان سیکٹر آئی ٹین ون سے پولیس لائن روڈ تک ایکسپریس وے سے ہو تا ہو ا کشمیر ہائی وے تا جھنگی سیداں امام بارگاہ قدیمی تا امام بارگاہ بیت الحزن آبپارہ چوک اور واپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو ا۔
ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اسلام آباد پولیس کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے ایر یاز میں افغان بستیو ں، کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں کومنگ وسرچنگ کو جا ر ی رکھیں۔ اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر اہی ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی