خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کہا ہے کہ عوام اور پی ٹی آئی کے درمیان رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا عوامی فلاح وبہبود کے لیے صوبائی حکومت عملی طور پر اقدامات اٹھانے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں کامیاب ہوگی وہ پھندو بالا پشاور میں ایک شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ شرافت خان اور جہانگیر خان نے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر کے پی ٹی آئی کے قائدین کے اصولوں پر چلتے ہوئے عوامی مسائل و مشکلات کے حل کرنے اور صوبے کو پائیدارترقی پر گامزن کرنے کا عہد کیا صوبائی وزیر نے نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی پسماندگی دور کرنے کا واحد راستہ ملک کو کرپٹ مافیا اور منفی سیاست سے پاک کرنا ہے جو قائد وچیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کا وژن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی نظام کو درست کر کے صحیح سمت پر ڈالا ہے اور موجودہ مسائل و بحران اور خود ساختہ مہنگائی اور بے روزگاری سے جلد ہی قوم کو چھٹکارا مل جائے گا اشتیاق ارمڑ نے عدالتی فیصلے پر ملک بھرکے عوام بالخصوص پنجاب کے عوام اور چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کی جیت ہے لہذا تمام جمہوریت پسند قوتوں اور عوام کو بہت بہت مبارک ہو۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی