i پاکستان

تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلزٹیکس وصولی پرچئیرمین واپڈاسے جواب طلبتازترین

August 03, 2022

لاہورہائی کورٹ نے تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پرچئیرمین واپڈا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں تاجروں سے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے ناصر سلمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں صدر پاکستان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعظم پاکستان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف دیا کہ چھوٹے تاجراورریٹیلر پر ٹیکسز سلیبزکوغیر قانونی پرتبدیل کیا گیا ہے۔ یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ نئے ٹیکس کو ایک یونٹ بجلی استعمال کرنے والے چھوٹے تاجرکو بھی بھیجا گیا ہے، مہنگائی کے خلاف نعرہ لگا کر آنے والی حکومت جھوٹے دعوی عیاں ہوچکے ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے چیرمین واپڈا سمیت دیگرفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے 22 اگست تک سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی