• 4.78c
  • |
  • Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

i پاکستان

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سکیورٹی سمیت امور پر تبادلہ خیالتازترین

July 05, 2022



وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس کے دوران ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تحت ملکی سکیورٹی، معاشی معاملات اور چینی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں سی پیک کے حفاظتی انتظامات سمیت امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی