i پاکستان

شوہر کیلئے اداکاری چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی' صبا قمرتازترین

June 15, 2022


لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر صبا قمر کا ایک انٹرویو زیرگردش ہے جس میں انہیں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑدینے کی بات کرتے دیکھا گیا۔ شادی کے بعد اداکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے سوال پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اتنی مخلص وفا دار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگر مجھے کبھی اپنے شوہر کے لیے اداکاری بھی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی۔ اداکارہ کے جواب پر اینکر نے بھی افسوس کا اظہار کیا جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اپنی تمام ایکٹنگ اسکلز اپنے شوہر کو گھر میں ڈرامے کرکے دکھائوں گی۔