i پاکستان

لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال فارن فنڈنگ کیس ہے،وزیراعظمتازترین

July 29, 2022


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال فارن فنڈنگ کیس ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام میں نااہل کر دیا گیا جبکہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔ کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی