i پاکستان

ریاض،جعلی حج ویب سائٹس چلانے والے افرادگرفتار،پاکستانی شاملتازترین

June 16, 2022


سعودی عرب میں جعلی حج ویب سائٹس چلانے والے متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے۔ سعودی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں گرفتار افراد میں 2 پاکستانیوں سمیت یمنی شہری شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار افراد جعلی حج ویب سائٹس سے کئی افراد کے ساتھ دھوکا دہی کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ سعودی پولیس نے جعل سازوں سے رقوم کے علاوہ جعلی دستاویزات برآمد کرلی ہیں۔ ان گرفتاریوں کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی