کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عامرآفاق نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں کیونکہ نہ صرف ان سے سایہ ملتا ہے بلکہ ماحول بھی خوشگوار ہوتا ہے اور یہ آکسیجن فراہمی کا سب سے بہتر ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جنگلا ت میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف او جنگلات ڈیرہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔۔کمشنر ڈیرہ عامرآفاق نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز ھوگیاہے یہ موسم شجرکاری کیلئے کافی موزوں ہے لہذا یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری مہم میں حصہ لیں اسکے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں میں بھی رواں مہم کے تحت پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں بھی جنگلات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ موجودہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ جنگلات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ کی جانب سے پودا لگانے کے بعدشجرکاری مہم کی کامیابی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی