پاکستان کی مایہ نازکوہ پیما ثمینہ بیگ نے دنیا کی دوسری بڑی چوڑی کے ٹو سر کرلی، وہ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔ کےٹو دنیا کی دوسری 8 ہزار 611 میٹر کی بلند ترین چوٹی ہے، جسے جمعہ کی صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا، اس سے قبل انہوں نے 2013 میں ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔ ثمینہ بیگ کے ہمراہ عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی کی بھی کے ٹو سر کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے جبکہ اس وقت کے ٹو سر کرنے کیلئے ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی