رکن قومی اسمبلیڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری ہورہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں, بجٹ پر آئندہ ہفتے تقریر کروں گی، دعووں کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 85 فیصد اضافہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ خودکشی کر رہے ہیں یہ ایوان صرف ڈیبیٹنگ کلب رہ گیا ہے، جی ڈی اے کی رکن نے اسمبلی کا پیٹرول کارڈ واپس کیا ہے، یہ پہل بھی صرف اپوزیشن کی جماعت جی ڈی اے کی رکن نے کی ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ توقع ہے ہر وزیر بھی پیٹرول کارڈ واپس کرے گا کیونکہ وہ اس کی قیمت خود ادا کرسکتے ہیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی، چیئرمین پی اے سی کا پیٹرول کارڈ بھی واپس لے لیں۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ میں گرمی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی ہوگیا ہے، سندھ میں آج پانی، بجلی نہ ہونے کے باعث قیامت کا منظر ہے، سندھ کا پانی چوری ہورہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان