پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار ملک کی معیشت کی جڑوں میں بیٹھنے لگی، بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرنسی مارکیٹ میں انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، روپے کی قدر ہے ڈالر کے خلاف 221،222 تک پہنچ چکی ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس صورتحال سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ہر گھنٹہ ملک پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ غیر فطری اور بیرونی مداخلت سے لایا گیا نظام بہت تباہی کر رہا ہے، اگر جلد اس نظام کو ختم نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، اب وقت ہے کہ بہتر فیصلہ کرکے پاکستان کی بہتری کی جائے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی