پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پیش نظر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب سے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے افسران سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اس دوران افسران کو ہدایات دی گئیں کہ وہ 20 حلقوں میں انتخابات کو صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں ، کسی قسم کا دبا وخاطر میں نہ لائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن اور پولنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایات جاری کی کہ ڈسٹرک مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں۔ سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا حکم بھی دیا ہے۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو صوبہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات موجودہ فہرست اور حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب کے 20حلقوں میں شفاف الیکشن کے لئے مناسب انتظامات کیے ہوئے ہیں، ایسے انتظامات خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں کئے گئے تھے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی