ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیداد کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200کنال سے زائد اراضی ہے ۔ سلیمان شہباز کے مختلف بینکوں میں 29اکاؤنٹس موجود ہیں، سلیمان شہباز کے اکاؤنٹس میں 3کروڑ 70لاکھ 24ہزار500روپے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کی 13کمپنیوں میں 19کروڑ سے زائد شیئرز ہیں۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے مقدمے میں سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں،معاملے پر سلیمان شہباز کے قانونی ٹیم کا موقف لینے کی کوشش کی گئی
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی