فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کی ٹیم کی اگست میں پاکستان آمد متوقع ہے اور اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے غیر معمولی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ و کانٹر فنانسنگ برائے ٹیرر ازم ڈائریکٹوریٹ (اے ایم ایل و سی ٹی ایف)فعال کردیا گیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں اے ایم ایل و سی ٹی ایف سرکل بھی قائم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عبد الرف شیخ کو کراچی میں اے ایم ایل و سی ٹی ایف سرکل کا قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔عبدالرئوف شیخ کی تعیناتی ہیڈ کوارٹرز سے تبادلے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ اے ایم ایل ڈائریکٹوریٹ، سرکلز اب تک کی منی لانڈرنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا ڈیٹا جمع کریں گے۔ منی لانڈرنگ کے خلاف فعال تمام اداروں سے ڈیٹا ایف آئی اے اکٹھا کرے گی۔ ایف آئی اے بطور مرکزی ایجنسی جمع شدہ ڈیٹا پر مبنی بریفنگ ایف اے ٹی ایف ٹیم کو دے گی۔ ٹیم اس بریفنگ کے بعد اپنی رپورٹ اور سفارشات ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کرے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی