i پاکستان

ایک جوکر نے فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر ملک کے معاشرے کو تباہ کیا ،عمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیاہے، دوسروں پر الزام وہ لگا رہا ہے جو خود ہرتازترین

August 02, 2022

وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ایک جوکر نے فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر ملک کے معاشرے کو تباہ کیا ،عمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیاہے، دوسروں پر الزام وہ لگا رہا ہے جو خود ہر برائی اور فراڈ میں ملوث ہے،عمران خان نے فارن فنڈنگ کے زریعے پاکستان کے معاشرے اور معیشت کو تباہ کیا،الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے عمران دباؤ کا حربہ استعمال کر رہا ہے۔ پیر کو اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ عطا مری نے کہا کہ ایک جوکر نے فارن فنڈنگ کے بل بوتے پر ملک کے معاشرے کو تباہ کیا ،عمران خان نے پاکستان میں گالی کلچر کو فروغ دیا اور پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں تاخیر انصاف میں تاخیرکے مترادف ہے۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے سوال کرتے کہنا تھا کہ کیا الیکشن کمیشن دباؤ کا شکار ہے اورعمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ میں رنگے ہاتھ پکڑا گیاہے، دوسروں پر الزام وہ لگا رہا ہے جو خود ہر برائی اور فراڈ میں ملوث ہے۔ شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران کی اپنی اولاد پاکستان میں نہیں اسی لیئے اسے پاکستان کی فلاح اور ترقی سے کوئی غرض نہیں اور عمران خان نے فارن فنڈنگ کے زریعے پاکستان کے معاشرے اور معیشت کو تباہ کیا،الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنانے سے روکنے کیلئے عمران دباؤ کا حربہ استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کی فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان مودی کی جارحیت پر خاموش رہا،الیکشن کمیشن ڈر اور پریشر سے باہر آکر ملک اور قوم سے انصاف کرے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی