سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے پاکستان و عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قرباں ہمیں صبر ،برداشت ،روداری کے ساتھ اسلام کی بقاء وسلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنے لخت جگر اسمعیل علیہ السلام کو قربانی کیلئے پیش کردیا یہاں تک کہ باطل کے سامنے جھکنے کی بجائے آگ میں جانے کو ترجیع دی،عید قرباں امن وسلامتی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اُمت مسلمہ کے اتحاد کا پیغام دیتی ہے .
عید قرباں کا مقصد صرف جانور کی قربانی کرنا نہیں بلکہ قربانی کا اصل مقصد ہم ہر سال اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اپنی ذات سے وہ خرابیاں ختم کریں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچتی ہو ،عیدالاضحی تجدید عہد کا یوم ہے آئو آج ہم سب مل کر اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عہد کریں دین اسلام کی سربلندی اور ملکی کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے یہاں تک کہ باطل کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے ہر قسم کی صعوبتیں اور تکالیف کا سامنا کرینگے.
پاکستان کے حکمرانوں اور عوامی نمائندوں کو بھی یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ عوامی حقیقی خدمت کرنے کے ساتھ اسلام اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ،عید قربان کے موقع پر ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو کسی صورت نہیں بھولنا چاہیے ،ملکی سلامتی کی راہ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل پیر ا ہوتے ہوئے اپنے قیام سے ابتک قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ،ہماری دو اعلیٰ قیادتوں بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری ،سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری کو اسلام کی سربلندی اور دہشتگردوں کے مکروہ چہروں کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا .
آج پاکستان کو اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی دہشتگردی کا سامنا ہے ،پاک فوج اور سول سوسائٹی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، اسلام اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کجڑے ہیں ،حکومت معاشی استحکام کیلئے عملی طور پر اقدامات کرئے ،عید قربان کے موقع پر اپنے ارد گرد موجود سفید پوش اور غریبوں میں بھی گوشت کی تقسیم کو یقینی بنائیں،پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن اسلام کی سربلندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی