i ٹیکنالوجی

یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن بالٹی مور واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے فیکلٹی آف فارمیسی اور شعبہ مائیکروبائیولوجی میں سولرپینل سسٹم کی تنصیبتازترین

June 20, 2022

یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن بالٹی مور واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے فیکلٹی آف فارمیسی اور شعبہ مائیکروبائیولوجی میں سولرپینل سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرناصرہ خاتون کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی اور کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی میں سولرپاور سسٹم کا افتتاح کیاگیا تھا جوکامیابی سے چل رہاہے۔
کلیہ فنون وسماجی علوم میں نصب سولر سسٹم سے سالانہ 14 لاکھ روپے جبکہ فیکلٹی آف فارمیسی میں 30 کلوواٹ اور شعبہ مائیکروبائیولوجی میں لگائے گئے20 کلوواٹ کے گرڈاور ہائبرسسٹم سے ماہانہ بجلی کی مد میں 26 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے کہا کہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں اپنی مادرعلمی کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیئے جو لائق تحسین ہے اور میں جامعہ کراچی کے المنائی کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جامعہ کراچی سے ان کے پیار کا یہ عکس یونیورسٹی سے ان کے گہرے لگائوکی عکاسی کرتا ہے۔
ہم جو کچھ بھی ہیں اس ملک اور معاشرے کی بدولت ہیں اور ہر شخص کو اپنی استطاعت کے مطابق معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا اپنا کرداراداکرنا چاہیئے اسی صورت میں ہم ایک فلاحی معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔کراچی یونیورسٹی سولرسسٹم کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہاکہ جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ جامعہ کی بہتری کے لئے سولرسسٹم کی صورت میں ایک بہترین سرمایہ کاری کررہے ہیںجو آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین تحفہ بھی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان