زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 36.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر 8.92 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 36.6 فیصد کم ہے۔مالی سال 2022 میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر 14.08 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جون میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 699 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جون کے 1.10 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 36.6 فیصد کم ہے۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی