i معیشت

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران 24 فیصدکی نموریکارڈتازترین

April 12, 2023

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 564 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے، فروری میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 455 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھااعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 4.911 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.828 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر27 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی