ایس ایس آئل ملز لمیٹڈ کی آمدنی رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 22 فیصد کم ہو کر 1.7 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.24 بلین روپے تھی۔اسی طرح کمپنی کا مجموعی منافع 11.73فیصدکم ہو کر 148 ملین روپے ہو گیا جو 168 ملین تھا۔اسی طرح آپریٹنگ منافع 12فیصدکم ہو کر 135 ملین روپے ہو گیا جو 154 ملین تھا۔ٹیکس سے پہلے کا منافع 63فیصدکم ہو کر 35 ملین روپے ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 70 ملین منافع کے مقابلے میں 1.94 ملین کا خالص نقصان برقرار رکھاجس میں 102فیصد کی کمی واقع ہوئی۔2019 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.32 روپے رہی، جو 2020 میں بڑھ کر 5.06 روپے ہوگئی اور 2021 میں 55.06 روپے تک پہنچ گئی، جس میں 988 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم 2022 میں گر کر 38.87 پر آ گیا۔کمپنی کا مجموعی منافع مارجن 2019 میں 5.9فیصدرہا۔ تمام اضافی ٹیکسوں کو کم کرنے کے بعدخالص منافع کا مارجن صرف 0.34فیصد رہا۔ 2020 میں مجموعی منافع اور خالص منافع کا مارجن بالترتیب 6.36فیصد اور 0.57فیصدرہا۔ تاہم مجموعی منافع کا مارجن 2021 میں بڑھ کر 7.97فیصد اور خالص منافع کا مارجن 3.88فیصدتک پہنچ گیا۔ مجموعی منافع کا مارجن کم ہو کر6.8فیصد اور خالص منافع کا مارجن 2022 میں 2.88فیصد ہو گیا۔2019 کے مقابلے میںمجموعی منافع اور آپریٹنگ منافع کم تھا، 2020 میں منافع زیادہ رہا۔ 2021 میں آپریشنل منافع اور مجموعی منافع دونوں میں اضافہ ہوا۔ 2022 میں منافع کم رہا۔کمپنی کو 21 اگست 1990 کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر اب منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی سالوینٹ نکالنے کھانے کا تیل بنانے میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی