i معیشت

ٹریکٹروں کی فروخت میںمالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 46فیصد کمیتازترین

June 15, 2023

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی 2023تک کی مدت میں ملک میں 27ہزار952یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 46فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 51ہزار357یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔مئی میں ملک میں 3ہزار508یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں28فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مئی میں ملک میں 4ہزار906یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر9فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اپریل میں ملک میں 3ہزار211یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مئی میں بڑھ کر3ہزار508یونٹس ہوگئی۔جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اے جی ٹی ایل کے 11ہزار466یونٹس اور ایم ٹی ایل کے 16ہزار456یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی