i معیشت

پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس چار گنا بڑھ کر 16 لاکھ ہوگئےتازترین

April 25, 2023

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ شدید موسمی اثرات سے پاکستان اور ملاوی میں ملیریا کی وجہ سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سندھ میں روزانہ ایک ہزار افراد ملیریا کا شکار ہونے لگے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ پیٹر سینڈز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سیلاب کے بعد ملیریا انفیکشن کیس 4گنابڑھ کر 16لاکھ ہوگئے ہیں۔پیٹر سینڈز کے مطابق ملاوی میں طوفانی بارشوں کے سبب ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بیان میں کہا گیا ہے رواں سال ملیریا کے عالمی دن پرخطرے کی گھنٹی بجانیک نے کا موقع ہے۔پیٹر سینڈز نے کہا ہیکہ ملیریا کی خراب ہوتی صورتحال ختم کرنے کے لیے ابھی کام کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا پاکستان اور ملاوی میں بارش کے بعد بننے والے تالاب ملیریا کے مچھروں کی افزائش قکے لیے مثالی جگہ بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی