i معیشت

پاکستان گوانگسی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا ، قونصل جنرل سردار محمدتازترین

May 20, 2023

گوانگ ژو میں پاکستانی قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے صوبہ گوانگسی میں ممکنہ کاروباری مواقع تلاش کرنا چاہتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قائم مقام قونصل جنرل نے 16 سے 18 مئی تک 12 ویں چائناـآسیان مائننگ کوآپریشن فورم اور نمائش میں شرکت کے لیے چین کے گوانگسی چاوانگ خود مختار علاقے کا تین روزہ دورہ کیا اور خطے کی کاروباری تنظیموں کی قیادت سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ممکنہ کاروباری مواقع تلاش کرنا اور خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا تھا۔ محمد نے خطے کے نائب گورنر لیاو پن ہو کے ساتھ بات چیت میں کان کنی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سردار محمد نے چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ، گوانگسی کمیٹی کا دورہ کیا اور اس کی چیئرپرسن محترمہ یانگ یانیان سے ملاقات کی۔

انہوں نے ان سے ٹیکسٹائل اور زراعت سمیت شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے چائنا سیان ایکسپو سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا اور سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وی ژاؤہوئی سے تفصیلی ملاقات کی۔ د فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کے ساتھ ساتھ آئندہ ایکسپومیں پاکستان کی شرکت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ سیان مرکنٹائل ایکسچینج ڈسپلے سنٹر کے دورے کے دوران قائم مقام قونصل جنرل کو پاکستان پویلین کا دورہ کرایا گیا جس میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات بشمول ٹیکسٹائل، چمڑے کی اشیائ، کھانے پینے کی اشیاء اور دستکاری کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی۔ محمد نے چائناـآسیان کموڈٹی کنورجینس سینٹر کی چیئرپرسن محترمہ ژاؤ کے ساتھ کیمکسمیں پاکستان کی شرکت کو مزید بڑھانے کے اقدامات اور پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی