فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ نئی فلاسفی اور ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاکرصنعتوں کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لین کے فلاسفے سے فضول طریقہ کار کو ترک کر کے ویسٹ کو صفر کیا جا سکتا ہے،اس ضمن میں فیصل آباد کی صنعتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری تسلسل کے ساتھ نئی پیداواری فلاسفی، ٹیکنالوجیز اور انتظامی اقدامات بارے آگاہی سیمینار منعقد کرارہا ہے تاکہ صنعتکاروں کے لیے پیداوار بڑھانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہمیں عالمی سطح پر ان جدید طریقوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے جبکہ آئندہ مرحلے میں ایسے طریقہ کار کو مقامی صنعتوں میں رائج کرنا بھی ایک چیلنج ہوگا جن پر مقامی معاشی اور معاشرتی روایات کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو منظم طریقے سے چلانے کے لیے ضروری اور غیر ضروری طریقہ کار کی نشاندہی کرنا ہو گی تاکہ فضول کاموں میں وقت ضائع نہ ہو اور صرف ضروری مسائل پر توجہ دی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی