ملک میں تیل و گیس کی پیداوار ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطاق 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 63480 بیرل ریکارڈ کی گئی جو 23 اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے مقابلہ میں 8.1فیصد کم ہے۔23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69110 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3217 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3.3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3325 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمار کیمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29924 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 32703 بیرل یومیہ تھی۔ پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4704 بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے میں 4861 بیرل تھی۔ پی پی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 10727 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں 12126 بیرل تھی۔ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 867 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 1138 بیرل تھی۔ اسی طرح 30 اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 686 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 65، پی پی ایل 597 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 908 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ پیوستہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 726، پی او ایل 66، پی پی ایل 645 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 963 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی