i معیشت

ملک میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا،پاکستان پٹرولیم سروستازترین

April 07, 2023

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69098 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.7فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66662 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3319 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 5.8فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3139 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکیمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پی او ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4887 بیرل،پی پی ایل 12154 بیرل، او جی ڈی سی ایل32494 بیرل اور ماڑی گیس کی یومیہ اوسط پیداوار1061 بیرل ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار64 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 647، او جی ڈی سی ایل 701 اور ماڑی کی گیس کی اوسط یومیہ پیدوار944 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔