محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے 4 سے 6 مارچ تک بہادرنگر اوکاڑہ میں ساہیوال گائیوں اور نیلی راوی بھینسوں کے دودھ کے مقابلہ جات منعقدکرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ (توسیع) ڈاکٹر اقبال شاہدکے مطابق اکستانی بھینسیں اچھی پیداوار اور موسمی اثرات کو برداشت کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہیں تاہم بھینسوں کی افزائش اور پیداواری صلاحیت کے جینیاتی خواص بارے مزید مؤثر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ انڈسٹری، تعلیمی اداروں اور بھینس پال کسانوں کیلئے عمدہ تحقیق کررہا ہے جبکہ اس کے تیار کردہ انمول ونڈا، منرل مکسچر اور یوریا مولیسز بلاک کا معیاربھی نہایت اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کے خواہش مند لائیوسٹاک فارمرزکی رجسٹریشن 28 فروری تک مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقابلوں میں جیتنے والے جانوروں کے مالکان کو ہارس اینڈ کیٹل شو میں انعامات سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ سازی کا مقصد فارمرز کی حوصلہ افزائی اور پیداوار کے بہترین حصول کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی