i معیشت

خام تیل کی ملکی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ،گیس میں کمیتازترین

August 05, 2023

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ اور گیس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار70ہزار683بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.3فیصدزیادہ ہے۔پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68ہزار424بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح گزشتہ ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار211ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.7فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار300ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32ہزار530بیرل،پی او ایل 5ہزار37بیرل،پی پی ایل 11ہزار677بیرل اور ماڑ ی گیس کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار855بیرل ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح او جی ڈی سی ایل گیس کی اوسط یومیہ پیداوار727ایم ایم سی ایف ڈی،پی او ایل 65،ماڑی گیس 901 اورپی پی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار594ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی