ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات(پیسٹی سائیڈز)کی فروخت سنگین جرم ہے،اس جرم میں ملوث افراد کو قانون کے تحت تین سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زرعی ادویات میں ملاوٹ وجعلی اور غیر معیاری پیسٹی سائیڈز کی فروخت کے متعلق شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی دفتر یا متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر فون نمبر042.99202153پر بھی دفتری اوقات میں کال کی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی ترجیح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی