i معیشت

یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مارچ کے دوران 6فیصد کی نموتازترین

April 13, 2023

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 299ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سال مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 281ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر22فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔فروری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 245ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مارچ میں بڑھ کر299 ملین ڈالر ہوگیا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکا حجم 2.334 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.508 ارب ڈالر تھا۔جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر11فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی