ملک میں یوریا کی درآمد میں جاری کلینڈرسال کے پہلے نصف میں سالانہ بنیاد پر 89 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔این ایف ڈی سی کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے جون کے اختتام تک ملک میں 217048 ٹن یوریا کی درآمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 114606 ٹن یوریا کی درآمدریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے مقابلے میں جون میں یوریا کی درآمدمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مئی میں 239 ٹن یوریا کی درآمد ریکارڈکی گئی جبکہ جون میں یوریا کی درآمد نہیں ہوئی۔ گزشتہ سال جون میں 14143 ٹن یوریا کی درآمدریکارڈکی گئی تھی۔واضح رہے کہ جاری کلینڈرسال کے پہلے نصف میں یوریا کی ملکی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی