i معیشت

گھریلو صارفین کی طرف سے بجلی کے ضیاع کو روکنا توانائی کے تحفظ کی پالیسیوں کی کامیابی کی کلید ہے،ویلتھ پاکتازترین

November 20, 2023

توانائی کی بچت پاکستان میں متواتر حکومتوں کی ترجیح رہی ہے لیکن اس طرح کی پالیسیوں کو نافذ کرنے میں ملک کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔کراچی الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مشیر عامر ضیا نے کہاکہ جولائی سے مارچ تک پاکستان میں بجلی کی کل کھپت 84,034 گیگا واٹ گھنٹے تھی۔ مختلف شعبوں میں، گھریلو شعبہ 39,200 گیگا واٹ استعمال کرتے ہوئے سب سے بڑے صارف کے طور پر ابھراجو کل کھپت کا 46.6 فیصد بنتا ہے۔ضیا نے کہا کہ گھریلو شعبے میں شہری ذمہ داری کے ذریعے بجلی کی بچت میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہے۔ افسوس کے ساتھ، حکومت کے یکے بعد دیگرے توانائی کے تحفظ کے اقدامات میں ابھی تک مخصوص حکمت عملیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کا مقصد گھرانوں کے ذریعہ توانائی کے ضیاع کو روکنا ہے۔اگرچہ توانائی کی بچت والی مصنوعات ضروری ہیںلیکن ان کی دستیابی ایک چیلنج ہے۔ اس لیے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لاگت کی تاثیر ضروری ہے کہ مصنوعات عام لوگوں کے لیے سستی ہوں۔ضیا نے مزید کہا کہ توانائی کے تحفظ کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے اکثر اہم سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان میں بہت سے افراد اور کاروباری اداروں کے پاس یہ سرمایہ کاری کرنے کے لیے مالی وسائل نہیں ہیں۔ پے در پے تحفظ کی پالیسیوں میں سرمایہ کاری کی رکاوٹوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔پاکستان اکنامک سروے کے مطابق صنعتی شعبے نے 23,687گیگا واٹاستعمال کیا، جو کل کھپت کا 28.2 فیصد ہے۔ مزید برآں، زراعت اور تجارتی شعبوں نے بالترتیب 6,906 اور 6,576 گیگا واٹ استعمال کیا۔ بقیہ 7,664 گیگا واٹ بجلی دیگر شعبوں بشمول اسٹریٹ لائٹس، عام خدمات اور مختلف سرکاری خدمات میں تقسیم کی گئی۔توانائی کے ماہر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایندھن کو مقامی بنانا اور توانائی کی کارکردگی کو بطور ثقافت اپنانا ملک کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ملک کی جانب سے کاربن کے اخراج کے اہداف کی تکمیل کے لیے توانائی کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توانائی کے موثر طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو لاگو کرکے پاکستان اپنی توانائی کی مجموعی کھپت کو کم کر سکتا ہے۔ اس میں صنعتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ کم توانائی کی کھپت کا مطلب ہے کم کاربن کا اخراج کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر توانائی فوسل فیول سے حاصل ہوتی ہے۔بہت سی عمارتوں اور صنعتی سہولیات میں توانائی کے موثر ڈیزائن اور آلات کی کمی ہے جس سے توانائی کی کھپت کو کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تحفظ کی پالیسیوں کی بنیادی توجہ صنعت، زراعت، نقل و حمل اور عمارتوں میں توانائی کے غیر موثر استعمال پر ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی