ملک سے گوشت اور گوشت بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.37 فیصد اضافہ کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2024 کی مدت میں 430.738 ملین ڈالر مالیت کا 104513 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.37 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک سے 346.332 ملین ڈالر مالیت کا 80,423 میٹرک ٹن گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طورپر 15.74 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 167345 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی جن کی مالیت 342.154 ملین ڈالر، گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں 406.090 ملین ڈالر مالیت کی 173550 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی سے بنی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔واضح رہے کہ جولائی تااپریل 2024 تک کی مدت میں اشیاء خوراک کی مجموعی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر45.61 فیصدکااضافہ ہواہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی