i معیشت

گڑاورگڑسے بنی مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر13.51 فیصداضافہتازترین

April 11, 2023

ملک میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر13.51 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو28.69ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.51فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو25.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 3.74 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 2.96 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 3.88 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو44.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی