پنجاب سیڈ کارپوریشن فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے کہا کہ بیج جاندار ہو گا تو فصل بھی شاندار ہو گی لہٰذا کاشتکار کپاس کا معیاری بیج خریدنے کیلئے رجسٹرڈ مراکز اور منظور شدہ ڈیلرز سے رجوع کریں کیونکہ کارپوریشن نے کپاس کا انتہائی اعلیٰ معیار کا تصدیق شدہ بیج وافر مقدارمیں اپنے تمام مراکز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کردیاہے جبکہ کاشتکاروں کو منظورشدہ نرخوں پر شہ زور بیج خریدنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ بیج 5کلوگرام، 10کلوگرام اور 20کلوگرام وزنی تھیلوں میں فراہم کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بیج جاندار ہوگا تو فصل بھی شاندار ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھرپور پیداوار کیلئے شہ زور بیج ہی استعمال کریں کیونکہ یہ بیج زرعی ماہرین کی سربراہی میں جدید سائنسی تکنیک پر انتہائی مہارت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کئے جاتے ہیں جو دیگر بیجوں کے مقابلے میں فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے ذریعے کسان کی خوشحالی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے مارکیٹنگ سنٹرکے فون نمبر 041ـ9200606پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی