i معیشت

فیصد پھلیاں بھوری ہو جانے پر تارامیر ا کی فصل کی برداشت شرو ع کرینی چاہیے،محکمہ زراعت75تازترین

April 07, 2023

محکہ زراعت نے کہا ہے کہ 75فیصد پھلیاں بھوری ہو جانے پر تارامیر ا کی فصل کی برداشت شرو ع کر دی جانی چاہیے۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جب تارا میرا کے پودوں کا رنگ زرد اور 75 فیصد پھلیاں بھوری ہو جائیں اور پھلیوں کے اندر بیج کا رنگ سرخی مائل ہونا شروع ہو تو فصل کی برداشت شروع کردینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ تارا میرا کا پھل 2.5 سینٹی میٹر ہوتاہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 30سے 35فیصد تک ہوتی ہے،اس کے پتے مولی کی طرح مگر سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں نیز اس کے بیج کا تیل جلانے اور کھانا پکانے کے کام آتاہے، تارامیراکے بیجوں کی تاثیر سرد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کو 2سے3روز تک دھوپ میں رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں، بعد ازاں ترپال کے اوپر ڈال کر ڈنڈوں، بیلو ں یاٹریکٹر کے ذریعے اس کی گہائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ گہائی کے بعد بیج کو ذخیرہ کرنے سے قبل مزید 2سے 3 روز کیلئے دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیاجائے تاکہ گوداموں میں سٹوریج کے دوران نمی کے باعث اسے نقصان سے بچایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی